Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم پاکستان کا اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین

اپ ڈیٹ 20 جون 2020 05:16pm
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ٹویٹ میں لکھا کورونا کے دوران مشکل وقت میں ہم وطنوں کی مدد کی۔ ان پر فخر ہے۔ بین الاقوامی فلائٹس کھول رہے ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ہر سہولت فراہم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ اتوار سے جزوی طورپربین الاقوامی فلائٹس کیلئے فضائی حدود کھلی جارہی ہے جس کا مقصد بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کووطن واپسی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران سمندرپارپاکستانیوں نے سب سے زیادہ مشکلات برداشت کیں جنکی ہمت اورحوصلے پرہمیں فخرہے سمندرپارپاکستانیوں کووطن واپس آنے والے پاکستانیوں کوخوش آمدید کہتے ہیں اور واپسی پرہرقسم کی سہولت فراہم کریںگے۔